اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں کہ مجھے باہر نکالو، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نارووال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ مجھے باہر نکالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی آج مرکز میں اس کے بھائی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا۔ اور ہم نے 5 سال کا انتظار نہیں کیا بلکہ ایک سال بعد ہی اپنی کارکردگی لے کر نارووال کی عوام کے سامنے کھڑی ہوں،کیا مریم نواز کی خدمت سے آپ لوگ خوش ہیں؟ آج کل صرف خط پر خط لکھے جا رہے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔ مخالفین کو کہتی ہوں دیکھ لو پنجاب میں نواز شریف کی بیٹی اور وفاق میں بھائی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو کہا جا رہا تھا ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ لوگ حالات خراب کر کے گئے تھے۔ اور اب اڈیالہ جیل سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ مجھے نکالو۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ تحریک انصاف کے دور میں 38 فیصد پر پہنچنے والی مہنگائی آج 6 فیصد ہوگئی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے گئے لیکن ہم دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
ا ن کاکہناہے کہ کہاں ہے ڈیفالٹ کرنے والا ملک اور کہاں ہے مہنگائی؟ اپنا گھر اسکیم میں عوام کو گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے تک قرض دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا ، عمران خان کے دور حکومت میں سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، جبکہ دہشتگردی ملک میں دوبارہ آگئی تھی، لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے اور مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل نواز شریف نے کہا کہ رہی ہیں کہ مجھے رہے ہیں ہیں کہ کے دور
پڑھیں:
اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔