پاکستان کو شکست دینے والی امریکی کرکٹ ٹیم نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
امریکا نے عمان کو 122 رنز کے تعاقب میں 57 رنز سے شکست دے کر بین الاقوامی کرکٹ میں کم ترین ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا دیا۔
العامرات میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 54 ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر اسپن ٹریک پر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مہمان ٹیم کو 122 رنز تک محدود رکھا۔
امریکا کی جانب سے ملنگ کمار 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایرون جونز 16، سنجے کرشنامورتی 16، آندریز گوس 14، ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 3، یاسر محمد 2، سیتیجا مکاملا 2 رنز بنا کر جبکہ کپتان منانک پٹیل، نُستوش کنیگے اور سمت پٹیل بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سےصرف اسپنرز سے بولنگ کروائی گئی۔ شکیل احمد نے 3، عامر کلیم اور سمے شریواستو نے 2، 2 جبکہ جے اوڈیدرا اور سدھارتھ بُکاپٹنم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں امریکا کے صرف چار اسپنرز نے عمان کی پوری ٹیم کو 65 رنزپر پویلین کی راہ دِکھائی اور کم ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
عمان کی جانب سے حماد مرزا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر سنگل فیگر عبور نہ کر سکا۔ حاشر دفعدار 9، کپتان جتندر سنگھ 7، عامر کلیم 5، ونایک شکلا 5 اور جیتن رمانندی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سفیان محمود، شکیل احمد، جے اوڈیدرا اور سدھارتھ بُکاپٹنم کوئی رن نہ بنا سکے۔
امریکا کی جانب سے نُستوش کنیگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر محمد اور ملند کمار نے 2، 2 جبکہ ہرمیت سنگھ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز بابر اعظم کے پاس ون ڈے سیریز میں نئے ریکارڈز بنانے اور کئی لیجنڈز سے آگے نکلنے کا سنہری موقع ہے۔طویل عرصہ سے آئوٹ آف فارم بابر اعظم کی جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کے بعد شائقین کرکٹ نے ان سے ایک بار رنز کے انبار لگانے کی امیدیں باندھ لی ہیں۔وہ اس سیریز میں دو سنچریز بناکر لیجنڈ سعید انور کا پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 20 ون ڈے سنچریز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ایسا کرنے سے بابر اعظم نہ صرف سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیں گے بلکہ برائن لارا، مہیلا جے وردنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے جن کی ون ڈے سنچریز کی تعداد 19 ہے۔بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 41 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ ایسا کرلیتے ہیں تو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بلے باز بن جائیں گے۔اگر وہ نصف سنچری سے زائد اسکور بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ لیجنڈ ویون رچرڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔