سرگودھا میں تہرے قتل کی واردات ،3 خواتین قتل، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سرگودھا : تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103شمالی میں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جبکہ 3کو زخمی کر دیا گیا۔
سب ڈویژنل آفسیر صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرگودھا کے نواحی چک نمبر 103شمالی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم جبکہ زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چکوال میں او جی ڈی سی ایل کے کنویں سے تیل و گیس کی پیدوار میں بڑا اضافہ
اسلام آباد:او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر 5 ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا جس سے تیل و گیس کی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں نمبر۔5 سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی ساتھ ہی اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔
ترجمان کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،اس کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔