کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس پر حملہ، سات مسافر شناخت کے بعد قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد لورالائی، کنگری اور قریبی علاقوں میں مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا ہے، جبکہ رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سات مسافر مسافر بس کے بعد
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔