افغان پالیسی نئے سرے سے بنانی چاہیے،اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغان پالیسی نئے سرے سے بنانی چاہیے، امن و امان کی بحالی ریاست کا کام ہے ۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کرم میں کل جو واقعات ہوئے اس کی مذمت کرتا ہوں، 5 لوگ شہید ہوگئے ہیں، اگر آپ ایسی پالیسی بنائیں کہ اس سے ایک صوبہ متاثر ہو تو پھر ایسی صورتحال پیش آتی ہے، امن و امان کی بحالی اسٹیٹ کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان پالیسی نئے سرے سے بنانی چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔