جانی ڈیپ پائریٹس آف دی کیریبین 6 کے ساتھ اسکرین پر واپس آرہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ جلد اپنی مشہور فرنچائز پائریٹس آف دی کیریبین کی آخری اور چھٹی فلم کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے ساتھ علیحدگی کے بعد ان کیخلاف ہائی پروفائل عدالتی مقدمے کی وجہ سے شہ سرُخیوں کا حصہ بنے رہنے والے اداکار جانی ڈیپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک افواہ گردش کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جانی ڈیپ ایک مرتبہ پھر اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو میں دکھائی دیں گے کیونکہ ڈزنی اس فرنچائز کی چھٹی پائریٹس آف دی کیریبین فلم بنانے جارہا ہے۔
A post common by Dior Beauty Official (@diorbeauty)
اس فرنچائز کی کامیابی اور دنیا بھر کے باکس آفس سے  4.                
      
				
A post common by Dior Beauty Official (@diorbeauty)
یاد رہے کہ ڈزنی نے جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد اور عدالتی مقدمات کے الزامات کی وجہ سے کچھ عرصے کیلئے ان سے اپنا تعلق ختم کر رکھا تھا یہی وجہ ہے کہ جانی ڈیپ کے کیریئر کو اس متنازعہ عدالتی کیس کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا تھا تاہم امبر ہرڈ کے خلاف کیس جیتنے کے بعد تھا ڈزنی بھی اداکار کے ساتھ اپنے تعلقات ایک مرتبہ پھر استوار کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈزنی جلد ہی اس فرنچائز کی چھٹی فلم کے لئے پروڈکشن شروع کرنے والا ہے جس میں جانی ڈیپ شامل ہوں گے اور یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اس فرنچائز جانی ڈیپ کے ساتھ کی وجہ
پڑھیں:
’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟
اداکار زاہد حسین نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں سوشل میڈیا کے بانیوں کو جہنمی قرار دینے والے اپنے متنازع جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصل اعتراض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے تخلیق کاروں پر تھا، عام مواد بنانے والوں پر نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جذبات میں آکر ایسا کہنا غلطی تھی، کیونکہ کسی شخص کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے، انسان کا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک واٹس ایپ گروپ نے کیسے اسمگل ہونے والی 50 سے زائد خواتین کو بچایا؟
زاہد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بات کی سنگینی کا احساس ہوا، خصوصاً اس لیے کہ بہت سے نوجوان ان کی دینی گفتگو سنتے ہیں اور ان کے بیان سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ خود فیصلہ دینے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اور آئندہ ایسی زبان استعمال نہیں کریں گے۔
”تمام سوشل میڈیا کنٹینٹ کریئیٹرز اور انفلوئنسرز دوزخ میں جلیں گے“
اداکار زاہد احمد ????️ #ZahidAhmed #SocialMedia #Influencers #EntertainmentNews pic.twitter.com/xjJpqxL6rj
— Pakistan Archive (@PakistanArchve) November 3, 2025
اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں زاہد حسین نے سوشل میڈیا کو انسان کی سب سے تباہ کن ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے بنانے والے لوگ جہنم میں جائیں گے۔ ان کا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا انسانیت کے لیے منفی کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً ایک مسلمان کی زندگی کے اصولوں کے خلاف ہے، جہاں اسلام عاجزی اور سادگی کا درس دیتا ہے، جبکہ سوشل میڈیا شہرت، خودنمائی، فالوورز اور دکھاوے کی زندگی کو فروغ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’امید ہے یہ اس وقت با وضو ہوں گے‘ نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید
زاہد حسین کے مطابق سوشل میڈیا پر ہر چیز خود کو نمایاں کرنے کے گرد گھومتی ہے، جو نفس پرستی کو بڑھاتی ہے اور ان کے خیال میں یہ شیطان کا سب سے مؤثر ہتھیار بن چکا ہے، اگرچہ لوگ خود بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اداکار جہنم زاہد حسین سوشل میڈیا تخلیق کار