کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے چھاپہ مار کارروائی میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم کو کراچی سےگرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
گرفتار ملزم ویزا کنسلٹینسی سے وابستہ ہے، جس کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی وفد کی پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط
متاثرہ شہری نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ محمد مشتاق نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کی تھیں، ملزم نے شہری سے اس جعلسازی کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
امریکی حکام نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوائنٹمنٹ لیٹر امریکی حکام ایجنٹ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل جعلسازی جعلی ایجنٹ چھاپہ مار کارروائی گرفتار ملزم محمد مشتاق محمد مشتاق راجپوت ویزا کنسلٹینسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی حکام ایجنٹ ایف ا ئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل جعلی ایجنٹ چھاپہ مار کارروائی گرفتار ملزم محمد مشتاق محمد مشتاق راجپوت ویزا کنسلٹینسی محمد مشتاق
پڑھیں:
کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکےخواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا
۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکے 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے، ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد کام میں ملوث گروہ نے اُسے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔
گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔