کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور کی دوسری گیند پر 260 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 64، خوشدل شاہ نے 69، فخر زمان نے 24 اور سلمان علی آغا نے 42 رنز بنائے۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان 320 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 118، ویل ینگ 107 اور گلین فلپس 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرز کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے، آخری آٹھ اوورز میں نیوزی لینڈ نے 105 رنز بنائے۔
میچ کے ابتدائی اوور میں پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران بظاہر معمولی زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے، تاہم اب وہ کھیل کا حصہ ہیں۔
پاکستان نے 321 رنز کے تعاقب کا مایوس کُن آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ اوپنر سعود شکیل کی صورت میں چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر اس وقت گری جب ٹیم کے مجموعی سکور صرف آٹھ رنز تھے، وہ چھ رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔
ون ڈاؤن آنے والے کپتان محمد رضوان بھی کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، وہ 14 گیندوں پر صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان کریز پر اترے اور ٹیم کے سکور بڑھانے کی کوشش کی، انہوں نے مسلسل شارٹس کھیلی لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں۔ دو مرتبہ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد بل آخر وہ کلین بولڈ ہوئے۔
فخر زمان نے چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا 42 اور طیب طاہر ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اننگز کی اوپننگ کرنے والے بابر اعظم طویل دیر تک وکٹ پر موجود رہے۔ سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ 90 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آؤت ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو وِل ینگ اور ڈیوون کونوے کریز پر اترے۔ پہلے آٹھ اوورز تک دونوں بیٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 39 رنز بنائے۔
ٹیم نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر ڈیوون کونوے 10 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے۔
ون ڈاؤن آنے والے کین ولیمسن بھی کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وہ صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 17ویں اوور کی دوسری گیند پر ڈیرل مچل کی صورت میں اس وقت گری جب ٹیم کے مجموعی سکور 73 تھے۔
ایونٹ کی پہلی سینچری سکور کرنے والے اوپننگ بیٹر وِل ینگ 113 گیندوں پر ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میچ کے آخری اوورز میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا، آخری آٹھ اوورز میں نیوزی لینڈ نے 105 رنز بنائے۔
گلین فلپس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی، وہ حارث رؤف کی گیند پر فخر زمان کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم تین چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مائیکل بریسویل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حاررث رؤف نے دو، دو جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ نے کر ا و ٹ ہوئے نے پاکستان پاکستان کی کی جانب سے اوورز میں نے والے اوور کی گیند پر ٹیم کے

پڑھیں:

عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی

عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیر اور ان کے بھارتی حریف کے درمیان  ہفتہ کو بنکاک میں فائٹ ہوگی۔

ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونےوالی فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ  عثمان وزیر کو بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی  کے خلاف فیوریٹ قرار دیا گیا ہے۔

 فائٹ سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 15 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔10 فائٹس میں عثمان وزیر ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔

گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں  ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام  کیا تھا۔

  عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)کےخیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی
  • پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
  • عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی
  • علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی