Express News:
2025-04-26@03:30:16 GMT

مینڈکوں کا غائب ہونا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

اس انکشاف کا سہرا اگر کسی کے سرجاتا ہے تو وہ قہرخداوندی چشم گل عرف سوائن فلو عرف کوئڈ نائنٹین ہے۔اگرچہ اس نے یہ انکشاف خالص بدنیتی اور علامہ بریانی عرف برڈ فلو کو ہدف بنانے کے لیے کیا  ہے۔ لیکن انکشاف تو بہرحال انکشاف ہوتا ہے۔جس طرح انصاف بہرحال انصاف ہوتاہے چاہے وہ تحریک انصاف ہی میں کیوں نہ ہو۔

انکشاف یہ تھا کہ گاؤں بلکہ علاقے بلکہ پورے ملک میں مینڈک اور مینڈکیاں ختم ہو رہی ہیں، مفقود الخبر ہورہی ہیں، کم یاب و نایاب ہورہی ہیں اور واقعی ہم نے جب غور کیا تو پہلے جہاں ہم قدم اٹھانے سے پہلے دیکھ لیا کرتے تھے کہ کہیں کوئی مینڈک یا مینڈکی تو پاؤں کے نیچے آنے والی نہیں ہے وہاں اب دیکھنے کو بھی کوئی مینڈک یا مینڈکی نہیں ملتی۔ پہلے کسان جب کھیت کو پانی دے لیتے تھے تو رات کو وہاں مینڈک لوگ باقاعدہ قوالیاں منعقد کرتے تھے۔ دھرنے کا سماں ہوتا اور مشاعرے کی کیفیت ہوتی لیکن اب کھیت پر ایسا سناٹا چھایا ہوتا ہے جیسے ایک ہُو کا عالم ہو

وے صورتیں الٰہی کس دیس بستیاں ہیں

اب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستایاں ہیں

قصہ یوں ہوا کہ ان دنوں جمعرات، جمعہ اور چہلم برسیوں کی وارداتیں کچھ زیادہ ہونے لگی تھیں شاید اس لیے مال حرام کے سارے دروازے چوپٹ کھل گئے اور ایسے میں سوائے حرام رفت کا سلسلہ بھی تیز ہوجاتا ہے جب کہ ایسی واردات کو’’قضا‘‘ کرنا علامہ بریانی کے لیے نمازعید قضا کرنے کے مترادف ہے۔ایک طرف لگاتار یہ مرغن چرغن وارداتیں اور اوپر سے لوگوں نے اب یہ بدعت بھی شروع کی ہے کہ دسترخوان پر یخ بستہ کولڈ ڈرنکس کا انتظام بھی کرنے لگے ہیں۔چنانچہ ایک ہی گلے سے جب گرما گرم اور یخایخ مال و متاع گزرتا ہے تو اس طرح تو ہوتا ہے۔

اس طرح کی وارداتوں میں کہ علامہ کی آواز پہلے لنگڑانے لگی پھر لڑکھڑانا شروع ہوئی پھر گر پڑی پھر بیٹھ گئی پھر لیٹ گئی اور آخر میں انگریزی کی لیٹ late ہوگئی۔جب کہ ادھر چندے کا دھندہ بھی مندا نہیں ہونے دے رہے تھے۔چنانچہ جب لاؤڈ اسپیکر پکڑلیتے تھے یا لاؤڈ اسپیکرعلامہ کو پکڑ لیتا تھا۔جو آوازیں نشر ہوتی تھیں۔وہ صرف ٹراں ٹروں،ٹراں ٹروں پر مشتمل ہوتی تھیں قہرخداوندی تو ایسے مواقع کی تاک میں رہتا ہے چنانچہ اس نے زبردست پبلسٹی کرکے علامہ ہی کو’’ٹراں ٹروں‘‘ مشہور کردیا اور کچھ دنوں بعد یہ انکشاف بھی کر ڈالا کہ مینڈک اور مینڈکیاں نقل مکانی کرنے لگے ہیں کہ اب ہماری یہاں ضرورت ہی نہیں رہی ہے

اے مرے دل کہیں اور چل

اس چمن میں ہمارا گزارا نہیں

قہرخداوندی کی بدنیتی اور اس کی علامہ سے پرخاش اپنی جگہ۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ واقعی مینڈک اور مینڈکیاں مفقود الخبر ہوتی جا رہی ہیں، اب ظاہر ہے کہ ہم جو اکیڈمیوں کے تعلیم یافتہ اور تفتیشی اداروں کے تربیت یافتہ ہیں ذمے داری بنتی ہے کہ اس نہایت ’’سنجیدہ‘‘ معاملے میں اپنا تحقیق کا ٹٹو اسٹارٹ کریں۔ 

پہلے تو ہمیں یہ خیال آیا کہ شاید کسانوں نے فصلوں پر کوئی ایسی دوا چھڑکنا شروع کی ہو جس سے زیربحث مخلوق کی نسل کشی ہوگئی ہو لیکن کسانوں اور دوا فروشوں نے کسی ایسی دوا کے استعمال سے قطعی انکار کردیا۔پھر ایک دانا دانشور نے ہماری توجہ اس طرف مبذول کی کہ شاید علاقے میں سانپ بڑھ گئے ہوں جو مینڈکوں اور مینڈکیوں کو رغبت سے کھاتے ہیں۔لیکن ایک تو سانپوں کی تعداد پہلے کم ہوئی تھی بڑھی نہیں تھی دوسرے یہ کہ اگر ایسا ہوتا تو سانپوں کے’’مینو‘‘میں تو سب سے اوپر چوہے ہوتے ہیں وہ تو کم نہیں ہوئے بلکہ بڑھ گئے ہیں تو پھر؟۔ایک شخص نے انتہائی دور کی کوڑی لاتے ہوئے پاکستان اور ایک دوست ملک کی دوستی کو بنیاد بناکر یہ ہوائی اڑائی کہ شاید کچھ جرائم پیشہ عناصر نے مذکورہ مخلوق کو پکڑپکڑ کر اسمگل کرنا شروع کیا ہو کیونکہ اس سے پہلے گدھوں کی کھالوں کے سلسلے میں بھی ایسی ہی ہوائیاں اڑی تھیں لیکن وہ جو کہتے ہیں کہ بندہ پریشان اللہ مہربان۔ہم بھی حیران وپریشان ہو رہے تھے کہ کوئی سراغ کوئی کلو اور کوئی کھرا نہیں مل رہا تھا کہ آخر ان مینڈکوں پر ایسی کیا بیتا آپڑی ہے کہ مسلسل مفقوط الخبر ہوتے جارہے ہیں۔ کہ اچانک ذہن میں ایک جماکا ہوا پھر دھماکا ہوا کہ جو آخر میں کھڑاکا ہوکر دھڑاکا ہو گیا۔اور یہ سب کچھ سامنے میز پر پڑے ہوئے اخبار کو دیکھ کر ہوا تھا۔پھر ہم نے انگلیوں پر کچھ حساب کرکے تاریخیں ملوائیں تو یہ راز کھلا کہ مینڈکوں کی نقل مکانی ٹھیک اس وقت شروع ہوئی ہے جب سے پاکستان میں حکومت، سیاست، جمہوریت، تجارت معیشت آئین اور قانون سب کچھ سمٹ کر ’’بیانات‘‘ میں مرتکز ہوا ہے۔

یعنی بیانات ہی بیانات پاکستان کی کل کائنات بن گئے ہیں۔ اخبارات اور چینلات میں بھی صرف بیانات ہی بیانات بیانات ہی بیانات اور ایک مرتبہ پھر بیانات ہی بیانات وہ ودیا بالن سے منسوب بات پھر دُم ہلانے لگی ہے۔اداکارہ ودیا بالن جس نے فلم پکچر میں تمام ڈرٹی پکچروں کا عطر مجموعہ پیش کیا تھا۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ ایک اچھی فلم کے لیے کیا ضروری ہے تو اس نے تین انگلیاں اٹھا کر کہا کہ اچھی فلم کے لیے تین چیزیں لازمی ہیں۔نمبر ایک انٹرٹینمنٹ نمبر دو انٹرٹینمنٹ اور نمبر تین انٹرٹینمنٹ۔اور یہی ہم پاکستانی سیاست،جمہوریت اور حکومت ہر ایک کے لیے بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان تینوں کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں۔ بیانات، بیانات اور بیانات۔جسے مختصر کرکے ٹراں، ٹروں، ٹراں ٹروں اور ٹراں ٹروں بھی کہا جاسکتا ہے اب جب ہر طرف دائیں بائیں آگے پیچھے اور اوپر نیچے، ٹراں ٹروں ہی ہو تو بیچارے مینڈک بھاگیں گے نہیں تو کیا کریں گے۔

قہرخداوندی چشم گل عرف سوائین فلو نے تو خواہ مخواہ ہمارے بیچارے علامہ بریانی کو ٹراں ٹروں کے لیے ٹارگٹ کیا ہے۔یہ ٹراں ٹروں صرف ہمارے گاؤں یا علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک گیر صورت اختیار کرچکا ہے۔یقین نہ ہو تو ابھی اٹھ کر باہر نکلیے آنکھیں اور کان کھول کر دیکھیے اور سنیے اگر کہیں ایک بھی مینڈک یا مینڈکی دکھائی یا سنائی دے تو ہمارا نام بدل کر ’’معاون خصوصی‘‘ رکھ لیجیے۔ ارے ہاں یادش بخیر۔معاونین خصوصی سے یاد آیا کہ پہلے مرحلے میں جب بیانات کی وبا ہمارے ملک پر کرونا عرف کوئڈنائنٹین کی طرح نازل ہوئی تھی تو صرف مینڈک ہی راہ فرار اختیار کرنے لگے وہ بڑے بڑے زرد و سبز رنگ کے مینڈک جسے ہماری پشتو میں ’’بھاٹا‘‘ کہتے ہیں جو بھانڈ یا بھاٹ کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔لیکن جب بیانات کے لیے یہ خصوصی مخلوق میدان میں آئی جسے معاونین خصوصی کہا جاتاہے۔تو وہ چھوٹی چھوٹی مینڈکیاں بھی بھاگ اٹھیں۔جو نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔اس لومڑی کی طرح جو جنگل میں بے تحاشا بھاگ رہی تھی کسی نے پوچھا بی لومڑی کیا ہوا جو اتنی سرپٹ دوڑ رہی ہو۔لومڑی نے کہا جنگل کے اس سرے پر قانون نافذ کرنے والے اونٹوں کو پکڑ رہے ہیں۔

پوچھنے والے نے کہا مگر تم تو اونٹ نہیں لومڑی ہو۔ لومڑی نے کہا ہاں میں ہوں تو لومڑی ہی لیکن اگر ان سے کسی نے جھوٹ موٹ بھی کہا یا خود ہی مجھے اونٹ کا بچہ سمجھ لیا اور مجھے پکڑ کرلے گئے تو جب تک میں خود کو لومڑی ثابت کروں گی تب تک وہ میری کوئی بھی کل سیدھی نہ چھوڑیں گے۔

مینڈکیوں نے بھی شاید اسی خدشے سے غائب غُلہ ہونا شروع کیا ہوگا کہ اگر ہمیں بھی بچہ مینڈک سمجھ کر پکڑلیا گیا تو جب تک خود کو مینڈکی ثابت کریں گے تب تک وہ چھترول کرکے اتنا سُجا چکے ہوں گے کہ ٹراں ٹروں بن چکے ہونگے اور ہمیں بھی معاون خصوصی بنا چکے ہوں گے۔بہرحال ہماری تحقیق مکمل ہوگئی کہ دو فقیر ایک کمبل میں تو گزارہ کرسکتے ہیں لیکن ایک ملک میں دو قسم کے ’’ٹراں ٹروں‘‘ نہیں چل پاتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیانات ہی بیانات رہی ہیں شروع کی میں بھی کے لیے

پڑھیں:

نیو جرسی جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، بجلی غائب، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہزاروں باشندے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی کے پیچھے قدرتی عوامل یا انسانی ہاتھ؟

نیو جرسی فاریسٹ فائر سروس کے مطابق اوشین کاؤنٹی میں گرین ووڈ فاریسٹ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور مشرقی ساحل کے ساتھ جنگل کی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رات کو یہ تقریباً 8,500 ایکڑ تک بڑھ گیا تھا جس کے صرف 10 فیصد پر ہی قابو پایا جاسکا ہے۔ ان کے مطابق اوشن اور لیسی ٹاؤن شپ میں تقریباً 3,000 رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے اور آگ سے لگ بھگ 1،320 عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیے: 2 گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری

آگ کی وجہ سے کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جن میں لیسی ٹاؤن شپ میں روٹ 9 بھی شامل ہے۔ اوشین کاؤنٹی میں 25,000 سے زیادہ صارفین بدھ کے اوائل میں بجلی کے بغیر تھے۔

جرسی سینٹرل پاور اینڈ لائٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے 25 ہزارسے زیارہ افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہوچکے ہیں کیوں کہ فاریسٹ فائر سروس کی درخواست پر علاقے کی بجلی کی تمام لائنوں کو بند کردیا گیا ہے۔

لہٰذا اویسٹر کریک سب اسٹیشن کے اندر اور باہر تمام پاور لائنوں کو غیر فعال کرنے کے لیے تقریباً 25,000 صارفین کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی: فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضوں میں ہوشربا اضافہ

نیو جرسی فاریسٹ فائر سروس کی ویب سائٹ کے مطابق جنگلات میں ہر سال اوسطاً ڈیڑھ ہزار مرتبہ آگ لگتی ہے جو 7 ہزار ایکڑ رقبے کو نقصان پہنچاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

نیو جرسی نیو جرسی جنگلات میں آتشزدگی نیوجرسی جنگلات میں آگ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، بھارت ایٹمی طاقتیں، حملہ ہوا تو کھلی جنگ ہو گی، دنیا کو فکر مند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
  • دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، خواجہ آصف
  • پہلگام واقعہ: مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید 2 سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا
  • پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا
  • پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا
  • مودی حکومت نے جموں جیل میں قید 2 سے 3 پاکستانی شہری غائب کردیے
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپوں کی اسکالرشپ لے کر غائب
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • نیو جرسی جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، بجلی غائب، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • چکوال میں مدت سے غائب جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی