Jasarat News:
2025-07-26@13:59:46 GMT

کم عمری میں شادی سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں، مصطفی بلوچ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کمیونٹی انیشی ایٹو فار ڈیولپمنٹ آف پاکستان (سی آئی ڈی پی) نے انڈس ریسورس سینٹر (آئی آر سی)چانن پاکستان، ینگ امنگ کے اشتراک سے ایس پی او آفس حیدرآباد میں ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا جس سے سابق ایس پی او کے ریجنل ہیڈ حیدرآباد غلام مصطفی بلوچ،جس میں حیدرآباد کی 22این جی اوز سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفی بلوچ نے کہا کہ اندرون سندھ دیکھنے میں آیا ہے کہ ان پڑھ والدین اپنے بچیوں کی شادی بہت کم عمری میں کردیتے ہیں جس سے بے شمار مسائل جنم لیتے ہیں خاص طورپر بچہ کمزور پیدا ہونا، ڈلیوری کے دوران ماں کا انتقال ہوجانا عام ہوتا ہے جس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے والدین کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ ظلم نہ کریں انہیں پہلے سمجھدار ہونے دیں تاکہ وہ ہر دکھ تکلیف اچھی طرح سمجھ سکیں، اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ شادی کی عمر 18سال کی عمر میں ہونی چاہئے، نکاح نامہ رجسٹرڈ ہونا اور یوسی میں اندراج ضروری ہے، شادی کیلئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اندراج بھی ضروری ہوتا ہے۔ کم عمری میں شادی کرنے کی سزا تین سال قید ہے اس کے علاوہ والدین اور نکاح خواہ کو بھی سزا دی جاسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چکوال: سیلفی لیتے ہوئے 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

—فائل فوٹو

چکوال کے لکھوال ڈیم میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے ڈیم میں گر گئے۔

حکام نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب گئیں۔ بچیوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوان چلتی ٹرین میں سیلفی لیتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ سلمان اکرم راجہ
  • حیدرآباد، ایک دلہن کو لینے تین دلہا تھانے میں پہنچ گئے، چونکا دینے والے انکشافات
  • چکوال: سیلفی لیتے ہوئے 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
  • ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا
  • آسٹریا شینجن ویزا کے حصول کے لیے کم از کم بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
  • پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل