بلوچستان سے 7شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کیلیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان (اے پی پی)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے بارکھان کے علاقہ رڑکن سانحہ پر شدید دکھ اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 شہدا کے جسد خاکی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتری پاکستان روانہ
فائل فوٹوسکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارتی پنجاب سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان روانہ ہوگئے۔
سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
یہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی مناسبت سے منائی جانے والی سالانہ مذہبی تقریبات ہیں، جس میں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق مئی میں پاک بھارت جھڑپوں کے بعد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا یہ پہلا موقع ہے۔
پاکستان میں سکھ برادری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی اور خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں رہائش، خوراک اور سفری سہولیات شامل ہیں۔
بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔