پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔
س موقع پر پرویز خٹک کے بھاٸی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں شمولیت کا پرویز خٹک
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی، اس لیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور مستقل تعیناتی تک پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیا جائے۔