زرمبادلہ کے ذخائر 15.94 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادوشمار جاری کیے، جن کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 11 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر لاکھ ڈالر کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے