کراچی؍ لندن (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بینظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے صرف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئے حق بجانب ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب ڈریکونین لاء ہے، ہم اس کے آج بھی مخالف ہیں۔ بلاول بھٹو نے بلوچستان میں سکیورٹی صورت حال کو قابل تشویش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے اپنی حفاظت کیلئے ہیں۔ دریں اثناء  مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے پاکستان کے لسانی ورثے کے تحفظ کے لئے لسانی تحقیقی مراکز کے قیام، مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور ادبی و ثقافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری  کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مادری زبان صرف اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری شناخت، تاریخ اور ثقافتی ورثے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مادری زبان میں تعلیم کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بچے اپنی مادری زبان میں سب سے آسان و بہتر  انداز میں سیکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو

عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھی ثبوت شیئر نہیں کئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری بھارت کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے سمیت کئی شکایات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • 5 جولائی 77 کو آمریت نے قوم میں نفرت ، تقسیم کے بیج بوئے: بلاول
  • 5 جولائی سیاہ دن، عوامی حکومت پر شب خون مار کر ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: بلاول
  • بلاول بھٹو نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیدیا
  • 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے خطرناک: بلاول
  • بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلیے خطرناک ہے، بلاول بھٹو
  • بھارت ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
  • بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداری