Islam Times:
2025-07-25@14:08:43 GMT

ساہیوال، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

ساہیوال، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ساہیوال کے نواحی گاؤں 96 سکس آر میں نیاز چوک کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی میں شوہرنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھارآلہ کی مدد سےگردن پروارکرکے بیوی کوقتل کردیا اورموقع پرسے فرارہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی صبحان مسجد سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے۔

لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

خاتون کی شناخت ملکیات بی بی زوجہ شعیب کے نام سے کی گئی مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی۔

ایس ایچ او پیرآباد انیس الرحمان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کوسوتے ہوئے اس کے شوہرشعیب نے پہلے سرپر پتھرمارا اور پھر تیز دھار آلہ کی مدد سے گردن پر وار کرکے قتل کردیا۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم شعیب موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کے قتل کی وجہ غربت کے باعث گھریلو جگھڑے معلوم ہوتے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور مفرر شوہر کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  •   راولپنڈی میں  بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام ، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
  • سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
  • سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور
  • قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
  • پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار