تل ابیب میں 3 جگہوں پر دھماکے، بس سروس روک دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
عبری ذرائع کا کہنا ہے کہ نصب شدہ بم مغربی کنارے سے تل ابیب پہنچائے گئے تھے، ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب میں تین مختلف جگہوں پر زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔ صیہونی اخبار کے مطابق غاصب صیہونی ریاست کی سیکورٹی سروس نے پورے شہر میں بس روک دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسی شابک نے بس ڈرائیوروں کو کہا ہے کہ بسوں کی چیکنگ کریں۔ سیکورٹی ایجنسی نے احتمال ظاہر کیا ہے کہ مختلف جگہوں پر بم نصب کئے گئے ہیں اس لئے بس سروس معطل کروا دی گئی ہے۔ بت یام اور خولون میں دھماکوں کے بعد دیگر جگہوں پر دھماکوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عبری ذرائع کا کہنا ہے کہ نصب شدہ بم مغربی کنارے سے تل ابیب پہنچائے گئے تھے، ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، بم خالی بسوں میں نصب کیے تھے اس لئے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تل ابیب
پڑھیں:
سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کاروائیاں: بھارتی اسپانسرڈ3 خوارج ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں تین بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا گروپ ایشام سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا پتہ لگا کر بروقت ایکشن لیا ، ہلاک ہونے والے دو خوارج میں سے ایک کی افغان شہری قاسم کے نام سے شناخت ہوئی جو افغان بارڈر پولیس میں ملازم بھی تھا ۔ دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں اکرام الدین عرف ابو دجانہ نامی ایک افغان خارجی مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعات پاکستان میں افغان شہریوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سےمؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانےکا کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، امید ہےافغانستان خوارج کو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنےدے گا۔