سمندر پار پاکستانیوں کا حق رائے دہی: سپریم کورٹ نے نادرا اورالیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو رائے دہی کا حق فراہم کرنے کی غرض سے دائر بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور مقامی وکیل داؤد غزنوی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین شہری ووٹ دینے پاکستان پہنچ گیا
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کيے گئے ہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے تھے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردیں گے۔
مزید پڑھیں: انتخابات 2024: قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کیسےکاسٹ کیا؟
بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی، آئینی بینچ وقت کی کمی کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت نہ کرسکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان داؤد غزنوی سپریم کورٹ سمندر پار شیخ رشید عمران خان ووٹ کا حق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین خان داؤد غزنوی سپریم کورٹ سمندر پار ووٹ کا حق سمندر پار پاکستانیوں سپریم کورٹ
پڑھیں:
سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
قیصرکھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھرتی کا معاملہ، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل،کمیشن افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے،امتحان میں مجموعی طورپر 80 ہزار سے زائدامیدواروں نے شرکت کی۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور ممبران نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں قائم امتحانی سینٹرز کے دورے کئے ۔ممبر پی پی ایس سی عارف نواز خان نے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا، موبائل فون سگنل جیمرز کو چیک کیاگیا. امیدواروں سے ان کے مسائل اور انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ریجنل انچارج کو بہترین انتظامات کرنے پرسنٹرانتظامیہ شاباش دی۔امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی چھ ڈویژنز فیصل آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں منعقد ہو ئے۔
بلدیاتی انتخابات ؛ آئی پی پی کے صدر نے پنجاب کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دئیے
Ansa Awais Content Writer