کراچی؛ قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر قتل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی:
قیوم آباد کے علاقے سی ایریا فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت شاہد کے نام سے کی گئی۔ مقتول شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعے کے وقت اس کے ساتھ وقاص نامی مسافر بھی تھا۔
پولیس کے مطابق 3نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، جس پر ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی، جس کا نشانہ بن کر شاہد جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتول کا موبائل اور دیگر سامان موجود ہے۔ مقتول کا تعلق گھوٹکی سے تھا۔ واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔