دو مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذرِ آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے آفاق احمد کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
پولیس نے ڈمپرز نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
وکیل کے مطابق پولیس نے ڈمپر نذر آتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں آفاق احمد کی گرفتاری ڈال دی ہے۔
وکیل نے کہا کہ آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آفاق احمد کی آتش کرنے کے مقدمات میں
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کریں گے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔