ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر، لاگت میں مزید 1 ارب روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر، لاگت میں مزید 1 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے بعد بھی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق ار باب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا، اس وقت ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ لگایا گیا تھا۔ 2021 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر 1 ارب 94 کروڑ تک پہنچ گئی، دستاویز کے مطابق 2024 میں منصوبے کی لاگت تیسری دفعہ بڑھا کر دو ارب 31 کروڑ کردی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیاز کرکٹ اسٹیڈیم
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سے حلف لیا اور کہا کہ نومنتخب سینیٹرز طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نومنتخب ارکان طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی کو حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ نون کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاء الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔ خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ سینیٹ میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔