صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حسن علی : صدر مملکت آصف علی زرداری کل 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کل گورنر ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،  امید کی جارہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بلخصوص گورنر پنجاب  کے شکوؤں کو دور کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی و ن لیگ کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگی  ، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی  راستہ  نکالیں گے 
صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی ہونگے،
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی علی زرداری
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔