عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،عالیہ حمزہ کا الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
عالیہ حمزہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے حلقہ میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل تبدیل کیا جائے، میرے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت حاضر سروس جج کے ٹریبونل میں بھیجی جائے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرزکے باوجود جج صاحب حمزہ شہباز کے وکیل اور آر او سے الیکشن نتائج مانگنے کو تیار نہیں، میں اپنے حلقے کے عوام کا حق لے کر رہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ
پڑھیں:
بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/کوئٹہ:۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے صوبائی حکومت انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت نے 31اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کو خط لکھ کرکوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن میں غور کیاگیا۔
تفصیلی غور وخوص کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاکہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے انتخابات ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔
کمیشن نے صوبائی حکومت کو حکم دیاہے کہ وہ انتخابات کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کرے تاکہ پرامن الیکشن کیے جاسکیں ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔ شہری یونین کونسل کی جنرل نشستوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔