Express News:
2025-11-19@01:41:38 GMT

جرمنی میں قبروں پر پُر اسرار کیو آر کوڈ کس نے لگائے؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

جرمنی کے شہر میونخ کے تین قبرستانوں میں قبروں کے کتبوں اور لکڑی کی صلیبوں پر ایک ہزار سے زائد اسٹیکر لگانے کی حقیقت تاحال سامنے نہ آسکی۔

کتبوں پر لگائے گئے ان اسٹیکرز پر ایک کیو آر کوڈ ہے جس کو اسکین کر کے اس قبر میں دفن شخص کا نام اور قبرستان میں ان کی لوکیشن سامنے آجاتی ہے۔

5 بائی 3.5 سینٹی میٹر کے اسٹیکر حال ہی میں والڈفرائیڈہوف، سینڈلِنگر فرائیڈہوف اور فرائیڈہوف سولن قبرستانوں میں لگائے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جا رہی ہے۔

پولیس کے ترجمان کرسچئن ڈریکسلر کا کہنا تھا کہ اس عمل کے پیچھے کوئی پیٹرن نہیں دیکھا گیا ہے۔ یہ اسٹیکر نئی اور پرانی دونوں طرح کی قبروں پر لگے کتبوں کے ساتھ لکڑی کی صلیبوں پر لگائے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

BERLIN:

جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہِلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

 اس وقت جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔

سیبسٹین ہِلے کے مطابق جرمنی توقع کرتا ہے کہ تمام فریق سیزفائر معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنیکا اعلان
  • جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • سفاک اسرائیلی رژیم کی اندھی حمایت پر "جرمن چانسلر" کا اظہار فخر
  • فلسطینیوں کو جنوبی افریقہ لانے والی پرُ اسرار فلائٹ کی تحقیقات شروع