سندھ‘ماہ رمضان میں مہنگائی‘ ذخیرہ اندوزی پرکارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے کنزیومر پروٹیکشن کائونسل کو ضلعی سطح پر فعال کرنے کا فیصلہ اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کا ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے اورگوداموں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ رسد و قیمت محمد عثمان غنی ہنگورو نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ، ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، پرائز انسپکٹرز اور گڈان انسپکٹرز شریک ہوئے جبکہ میں معاون خصوصی کو محکمہ رسد و قیمت کی کارکردگی اور رمضان المبارک کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو نے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ماہ رمضان میں صوبہ سندھ کے شہریوں کی شکایات اور مسائل کو فوری بنیاد پر حل کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو بھی پانی دریائے سندھ سے نکالا جائے گا اس سے سندھ کا پانی کم ہوگا، وزیراعظم، اسحاق ڈار، راناثنا اللہ کے کچھ بیانات مثبت تھے لیکن کچھ لیگی رہنماؤں نے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، اگر پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ نہ دیتی تو الیکشن ہونے میں 9 سال لگ جاتے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ جو بھی پانی دریائے سندھ سے نکالا جائے گا اس سے سندھ کا پانی کم ہوگا، وزیراعظم، اسحاق ڈار، راناثنا اللہ کے کچھ بیانات مثبت تھے لیکن کچھ لیگی رہنماؤں نے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں وزیراعظم مثبت فیصلہ کریں گے لیکن کوئی بات نہیں ہو رہی اسی لیے بلاول بھٹو نے جلسوں کی بات کی ہے۔