کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اے کے خان پارک میں جاری پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ رنگا رنگ نمائش 20 فروری سے 24 فروری تک جاری رہے گی، جہاں عوام کے لیے ہزاروں اقسام کے خوبصورت پھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر شریک اہم شخصیات، باغبانی کے ماہرین اور شائقین سے ملاقات کی۔ نمائش کے دوران چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اور ان کی ماحولیاتی آگاہی اور باغبانی سے متعلق سرگرمیوں میں دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پھولوں کی اس شاندار نمائش میں نایاب اور خوبصورت پھولوں کی ہزاروں اقسام رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پھولوں کی نمائش نہ صرف جمالیاتی حسن میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ ماحول کی بہتری اور باغبانی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین گلشن اقبال ٹاو ن پھولوں کی

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت

’جیو نیوز‘ گریب

صدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف آف نیول اسٹاف اسکوائش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی
  • ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
  • چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • رنگِ ادب کا اقبال عظیم نمبر
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد