کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے بروہی گوٹھ میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گر گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچہ جس مین ہول میں گرا اس کا ڈھکن حال ہی میں ٹوٹا۔
بچے کی شناخت 3 سالہ اسد اللّٰہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔
گٹر کی صفائی کے لیے بچے کے والد نے خاکروب کو بلایا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچے کا والد کام پر گیا ہوا تھا، واقعہ خاکروب کے جانے کے بعد پیش آیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گٹر میں گر
پڑھیں:
نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
کراچی:نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔
جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ عباسی شہید اسپتال لیجایا جائے گا۔