وزیراعظم نے سائلین کو بروقت انصاف کے لیے کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے عدالت کے نئے کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔
یہ بات انہوں نے اس حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم ںے کہا کہ نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، نظام کے اجرا میں تعاون پر کینیڈا اور اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں، مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، پاکستان اور بھر میں سائلین اور درخواست گزار شفاف و تیز ترانصاف کے خواہاں تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے کا مقصد واجب الادا ٹیکس کا حصول تھا بدقسمتی سے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا استعمال درست انداز میں نہیں کیا گیا، ہم نے اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ازسرنو شروع کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہذا اُنہیں مہلت دی جائے۔
عدالت نے ہدایت دی کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہوں اور نیب انکوائری جوائن کریں۔
عدالت نے حکم دیا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرے اور اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کیا جائے۔
ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرے گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔