ڈیرہ غازی خان‘ چوٹی زیریں‘ کوٹ چھٹہ (بیورو رپورٹ‘ نیوز رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت)  وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج 22 فروری کو کوٹ چھٹہ آمد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا دورہ کوٹ چھٹہ 20 فروری کو ہونا تھا۔ موسمیات کی خرابی کے باعث آج 22فروری کو کوٹ چھٹہ دن 12بجے 33موڑ کوٹ چھٹہ پہنچیں گے۔ جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد سردار فاروق خان لغاری ائیرپورٹ اور دیگر میگا پروجیکٹ روڈز کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس سلسلے میں جلسہ گاہ کے تمام انتظاما ت مکمل کر لئے گئے اور سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کوٹ چھٹہ کا وزٹ کر کے روٹس، جلسہ گاہ‘ ہیلی پیڈ‘ پارکنگ سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کر کے سکیورٹی کے اقدامات اور تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید علی اور ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے سیکورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ وزٹ کے دوران آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نیترتیب کردہ سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے، روٹ اور وینیو کی مکمل سرچنگ سوئپنگ جاری رکھنے، غیر متعلقہ افراد کو وینیو سے دور رکھنے، جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے افراد کی تین لیئرز میں چیکنگ کرنے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مربوط ٹریفک پلان کے تشکیل، گاڑیوں کو مقرر کردہ پارکنگ میں پارک کرانے، سیکورٹی پر تعینات اہلکاران کو الرٹ رکھنے، جلسہ گاہ کی گردو نواح کی آبادیوں کے گھروں میں سرچ آپریشن کرنے ، ہوٹل سرائے اور کرایہ داران کی چیکنگ کرنے اور داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ وزٹ کے دوران کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انتظامات و سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم / کوٹ چھٹہ

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جلسہ گاہ

پڑھیں:

تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم

ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے تمام ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم—

آئی بی اے سکھر کے تحت ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے تمام ٹاپ پوزیشن ہولڈرز نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ایم بی بی ایس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ ٹیسٹ میں تاخیر نہ کی جاتی اور انٹرمیڈیٹ/ اے لیول کے امتحانات کے بعد ہی ٹیسٹ لے لیا جاتا۔

ان کا کہنا ہے کہ حقیقی میرٹ برقرار رکھنے کے لیے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا سلسلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر جاری رہنا چاہیے کیونکہ اوپن میرٹ میں سفارش کے امکانات ہوتے ہیں، پوزیشن ہولڈر طلبہ کی اکثریت نے ایم ڈی کیٹ میں نمایاں نمبرز کوچنگ کے بغیر حاصل کیے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 180 میں سے 175 نمبر حاصل کرنے والے محمود خان ولد عدالت خان کا آبائی تعلق ضلع سوات سے ہے اور وہ ضلع غربی میں رہائش پزیر ہیں۔

انہوں نے پہلے ڈی جے سائنس کالج میں داخلہ لیا اور پھر پرائیویٹ امیدوار کے طور 87.4 فیصد کے ساتھ انٹر کیا۔

آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار کو) ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کی آن لائن تیاری کی اور کسی کوچنگ سینٹر نہیں گیا، سارا دن پڑھتا تھا، میرے ایک بھائی ڈاکٹر بن چکے ہیں جب کہ دوسرے بھائی کے ایم ڈی سی میں زیرِ تعلیم ہیں۔

انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

کورنگی کراچی کے فضیل اشرف خان ولد نوید اشرف خان 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کا کہنا ہے کہ میں نے بینک ہاؤس گلشن کیمپس سے اے لیول کیا اور ریاضیات سمیت چاروں پرچوں میں اے اسٹار لیا جب کہ او لیول میں بھی میرے 8 اے اسٹار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا این ای ڈی کے شعبۂ مکینکل میں داخلہ ہوا تھا اور میں وہاں جا بھی رہا تھا تاہم اب میں ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کروں گا۔

174 نمبر لانے والے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری نے کہا کہ میں اپنی کامیابی کا کریڈیٹ آغا خان بورڈ کو دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے آغا خان بورڈ سے میٹرک کیا جہاں سے میری بنیاد مضبوط ہوئی، پھر میں نے لاڑکانہ بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کیا، میں روزانہ 10 گھنٹے پڑھتا تھا، والد مختیار کار ہیں۔

انہوں نے بھی ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہنے والے کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق نے بتایا کہ سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر سے اے لیول کیا اور تینوں مظامین میں میں اسٹار لیا، جب کہ ریاضی میں اے لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ والد سرکاری افسر ہیں تاہم مجھے شروع سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا، ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا پروگرام ہے۔

173 نمبر لانے والی کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین نے بتایا کہ انہوں نے فیڈرل بورڈ کے تحت آرمی پبلک اسکول سے انٹرمیڈیٹ کیا، والدہ آرمی میڈیکل آفیسر ہیں جب کہ خالہ بھی ڈاکٹر ہیں اور والد سافٹ ویئر انجینئر ہیں لیکن مجھے والدہ کی وجہ سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنا ہے جب کہ نیورلوجی میں اسپیشلائزیشن کرنی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 14نومبر کوحیدر آبا ئی پاس پرتاریخی جلسہ ہوگا‘تحریک تحفظ آئین
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہائوس چورنگی تا نیو کراچی نمبر 3نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کررہے ہیں
  • صدر زرداری آج دوحا میں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کیلئے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
  • ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم