گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر — فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کےبہادر سپوتوں کی بہادری اور شجاعت لازوال مثال ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 جوان شہید ہوئے، آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ حسان اشرف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سلیم حیدر
پڑھیں:
افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔
محکمہ انتظامیہ نے کہا کہ 10سالوں میں مختلف محکمہ جات کو دی گئی گاڑیوں کی فہرست دی جائے۔محکمہ انتظامیہ نےسرکاری رہائش گاہوں پرقابض سرکاری افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ سال 2013 سے مارچ 2025 گاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں۔