چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ آسٹریلیا کے میچ کے دوران امپائر کی طبیعت بگڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور : آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران امپائر کرس گیفنی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس دوران امپائر کرس گیفنی کی طبیعت بگڑ گئی۔
آئی سی سی کے مطابق امپائر کرس گیفنی طبیعت ناساز ہونے پر گراؤنڈ سے چلے گئے جس کے بعدکرس گیفنی کی جگہ احسن رضا امپائرنگ کررہے ہیں۔
احسن رضا کے ساتھ دوسرے آن فیلڈ امپائر جوئیل ولسن ہیں جب کہ راشد ریاض میچ کے چوتھے امپائر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔