اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ان کے بچوں سے بات کرادی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جیل حکام کے اقدام کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اطلاع دی ہے۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات عدالتی احکامات کی روشنی میں کرائی گئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سے بات
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔