بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ روسی "جنوبی" گروپ کی افواج نے ڈونیٹسک میں نئی ​​اسٹریٹجک پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا، جس کے نتیجے میں 220 یوکرائنی فوجی ہلاک اور متعدد جنگی گاڑیاں اور توپیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج لوہانسک کے قصبے نوولیبووکا کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ دیگر کئی محاذوں پر ٹھوس پیشرفت بھی حاصل کی گئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی مغربی فورسز نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کو جاری رکھا، نوولیبووکا کا کنٹرول سنبھال لیا اور خارکیف اور ڈونیٹسک کے مختلف علاقوں میں یوکرائنی فورسز کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے نتیجے میں یوکرائنی افواج کو بھاری نقصان پہنچا، 200 سے زائد فوجی مارے گئے، 3 بکتر بند تباہ ہو گئے، اس کے علاوہ فیلڈ گنز، الیکٹرانک وارفیئر سٹیشنز اور گولہ بارود کا ایک ڈپو بھی تباہ ہو گیا۔ بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ روسی "جنوبی" گروپ کی افواج نے ڈونیٹسک میں نئی ​​اسٹریٹجک پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا، جس کے نتیجے میں 220 یوکرائنی فوجی ہلاک اور متعدد جنگی گاڑیاں اور توپیں تباہ ہوئیں، اس کے علاوہ ایک الیکٹرانک وارفیئر اسٹیشن اور گولہ بارود کے ڈپو کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ روس کے "مشرقی" گروپ کے یونٹوں نے دشمن کے دفاع میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی، جہاں انہوں نے ڈونیٹسک اور زاپوریزیا کے مختلف علاقوں میں یوکرائنی افواج کے اجتماعات کو دوبارہ نشانہ بنایا، اس کارروائی کے نتیجے میں 160 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک اور دو ٹینک اور ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے نتیجے میں کا کنٹرول کہ روس

پڑھیں:

ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے

فرانس کے کائلان ایمباپے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

Kylian Mbappé receives the 2024/25 European Golden Shoe ????

He’s the first Real Madrid player to win it since Cristiano Ronaldo ???? pic.twitter.com/Sfzj2tlMT4

— Football on TNT Sports (@footballontnt) October 31, 2025

ریال میڈرڈ کے فارورڈ کائلان ایمباپے کو 2024/25 سیزن کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے یورپی گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فرانسیسی اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں 44 گول کیے تھے جس میں لا لیگا میں کیے گئے 31 گول بھی شامل ہیں۔

اس اعزاز کے ساتھ کائلان ایمباپے تین مختلف پوزیشنز پر کھیلتے ہوئے گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Kylian Mbappé won the Golden Boot with 3 iconic numbers. ⭐???? pic.twitter.com/fFHB2RhSL2

— Madrid Xtra (@MadridXtra) October 31, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعوی
  • پاکستان، چین اور روس خفیہ ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
  • وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • القاعدہ افریقی دارالحکومت کو کنٹرول کرنے کے قریب پہنچ گئی