اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کل سے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوگی۔  متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی تبدلی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت پھربگڑ گئی

وزیراعظم آذربائیجان میں بزنس فورم سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔ جبکہ ان کا  میزبان صدر کے ساتھ کاراباخ کا خصوصی دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

  وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات

اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے.

دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات شروع  ہوگئی ہے ،صدر رجب طیب اردوان  وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.

دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • متنازع کینالوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا دورہ ترکیہ, صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع