امریکی اقدامات سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون بری طرح متاثر ہوگا، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
امریکی اقدامات سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون بری طرح متاثر ہوگا، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا ، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے کے لئے امریکی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔
اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی قومی سلامتی کے بے جا استعمال کا امتیازی سلوک پر مبنی ایک غیر تجارتی طرز عمل ہے ، جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معمول کا معاشی اور تجارتی تعاون بری طرح متاثر ہوگا۔امریکہ کی جانب سے چینی سرمایہ کاری پر سیکیورٹی جانچ پڑتال کو سخت کرنے سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچے گا۔
امریکہ کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری کو محدود کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان سرماریہ کاری کے تعلقات کمزور ہونگے ، جس سے خود امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بہت سی امریکی کاروباری انجمنوں اور کمپنیوں نے کہا ہے کہ چین میں امریکی سرمایہ کاری کی پابندیوں کی بدولت امریکی کمپنیاں چینی مارکیٹ کو دوسرے حریفوں کے حوالے کردیں گی۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی قوانین کی پاسداری کرے، مارکیٹ کی معیشت کے قوانین کا احترام کرے اور معاشی اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینا اور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاشی اور تجارتی دونوں ممالک کے کے درمیان
پڑھیں:
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا مرحلہ لندن میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: چین اور امریکا کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا، گذشتہ ماہ جنیوا میں دونوں حریف ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔
لندن میں یہ مذاکرات ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان پہلی عوامی طور پر اعلان کردہ ٹیلی فون پر بات چیت کے چند دن بعد ہو رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی نےچینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں فریق برطانیہ کے دفتر خارجہ کے زیر انتظام تاریخی لنکاسٹر ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں، چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ لندن میں دوبارہ مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریر امریکی مذاکراتی کی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ’ٹروتھ سوشل‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ ملاقات بہت اچھی ہونی چاہیے۔
پریس سیکرٹری، کیرولین لیوٹ نے اتوار کو بتایا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چین اور امریکا اس معاہدے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں جو جنیوا میں طے پایا تھا۔
اگرچہ برطانیہ کی حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بات چیت میں شامل نہیں تھی، تاہم ایک ترجمان نے کہا کہ’ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو آزاد تجارت کی چیمپئن ہے، برطانوی حکام نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، لہٰذا ہم ان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔