عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنائیں گے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز کو عوامی منصوبوں میں لگا کر لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں اور ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کو تیز تر کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے یہ بات راول ہاؤس ٹنڈو جام کے کمیٹی روم میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمینز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن ارشاد علی چانڈیو، ماروی سومرو، تعلقہ ٹنڈو جام کے بلدیاتی چیئرمین اور وائس چیئرمینز نے شرکت کی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے تمام چیئرمینز کو ہدایت کی کہ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کو مکمل شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو چیئرمینز ترقیاتی فنڈز کا درست اور موثر استعمال کریں گے، انہیں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
 
 انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز کو عوامی منصوبوں میں لگا کر لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں اور ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے حلقے کو ایک مثالی حلقہ بنانا ہے جہاں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنائیں گے۔ اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے چیئرمینز سے مستقل اجلاس منعقد کریں اور ان کی مکمل معاونت کریں تاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے تاکہ عوام نے کہا کہ انہوں نے کیا جائے عوام کو
پڑھیں:
غزہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار،حقان فیدان
استنبول (ویب ڈیسک)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے استنبول میں غزہ کی صورتحال پر منعقدہ عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حقان فیدان سے ملاقات کی۔
اسحٰق ڈار نے ترکیہ کی جانب سے غزہ پر وزارتی اجلاس کے بروقت انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مشترکہ عزم اور متفقہ آواز کو ایک بار پھر مضبوط انداز میں اجاگر کیا ہے اور تنازع کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اتفاقِ رائے کی تجدید کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ غزہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے، خصوصاً جنگ بندی کے احترام، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جو اب ایک کثیرالجہتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قدیم برادرانہ تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔