غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 فلسطینی بچوں کو پولیو قطرے پلانا ہے۔
یہ مہم غزہ کی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (انروا) کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔
انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیو کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم ہفتے کے روز شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی مہموں کی طرح ہمارا مقصد غزہ کی پٹی میں 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 بچوں تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انروا ٹیم کے 1,700 سے زیادہ ارکان ہمارے صحت کے مراکز اور موبائل پوائنٹس پر اس مہم میں حصہ لیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17افراد پر فرد جرم عائد کر دی، کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا،کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔اے ٹی سی عدالت نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔(جاری ہے)
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔گزشتہ سماعت پر بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔