برازیل میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 طلباء ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
برازیلیا(انٹرنیشنلڈیسک)برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 طلباء ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے اقتصادی دارالحکومت ساؤ پالو سے روانہ ہونے والی بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ،حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
حادثے میں مرنے والے طلباء کے سوگ میں مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی : دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.