سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو رکھا جائے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ رکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں جمعے کے روز منعقد ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کی سابق گورنر میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صوبائی وزیر برائے کھیل پنجاب، ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر نے میاں اظہر مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان تھے جنہوں نے قومی سیاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کی سیاسی بصیرت، جمہوری استحکام اور عوامی خدمت کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا سیاسی سفر اصولوں، وقار اور عوامی فلاح سے عبارت تھا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔