بار ایسوسی ایشنز انتخابات میں جیت عمران خان کے نظریے کی فتح ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بار ایسوسی ایشنز انتخابات میں جیت عمران خان کے نظریے کی فتح ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جیت دراصل پی ٹی آئی اور عمران خان کے نظریے کی فتح ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جعلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہی ہے، دونوں ہائی کورٹس کے نو منتخب صدور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو بار انتخابات میں فارم 47کے ذریعے دھاندلی کا موقع نہیں ملا، شاندار کامیابی نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا امید ہے کہ وکلا کی نومنتخب قیادت آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی اور نومنتخب قیادت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن جعلی حکومت کے غیر قانونی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انتخابات میں
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔