اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا درست اقدام نہیں، انجینئر امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر امور کشمیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام پر قومی مجرم کا نام رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گورنر خیبرپختونخوا
انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، اس سے پہلے سوات میں نوازشریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے تیار نہیں اور صوبائی حکومت تاریخی مقامات ان کے نام سے منسوب کروا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارباب نیاز اسٹیڈیم انجینئر امیرمقام خیبر پختونخوا وفاقی وزیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز اسٹیڈیم خیبر پختونخوا وفاقی وزیر کا نام کے نام
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔
میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ ٹیچر نے پرسنل لائف اور پریکٹیکل لائف دونوں کا بڑی خوبصورتی سے حق ادا کیا ے، یہ بذات خود کرکٹ کو پسند نا بھی کرتی ہوں لیکن بچوں کیلئے ماں کی یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں آج ٹیچر اسٹیڈیم میچ دیکھنے گئی ہیں، پیپرز چیک نہیں ہوں گے۔