کرم: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز نے گرینڈ آپریشن کیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں سمیت 85 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ پاراچنار جانے والی کانوائے سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، پانچ ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی کا علاقہ محصور ہے۔
دوسری جانب سماجی رہنماؤں نے بتایا کہ رمضان کے لیے لائے جانے والاسامان بگن مندوری میں لوٹا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے لیے خوراک و علاج کا بندوبست کیا جائے، کانوائے کی لوٹ مار سے متاثر ہونے والے تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاپنے پیغام میں کہاکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے۔ 

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک