پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایسے طلبا جو کالج میں داخلے کے لیے عمان جانے کے خواہشمند ہیں اور درخواست دینا چاہتے ہیں، انھیں مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔
عمان جانے والے پاکستانی شہری جو پڑھنے کے لیے یا مختصر مدت کے قیام کے لیے وہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انھیں ای ویزا کے لیے رائل عمان پولیس (آر او پی) ای ویزا پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔
نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ، پلیٹ فارم طلباء کو اپنی درخواستیں جمع کرانے، ادائیگی کرنے اور منظوری حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس سے امیدوار قونصل خانے جانے یا لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی الجھن سے بچ جائے گا۔
نیا غیر اسپانسر شدہ سیاحتی ویزا طلبا کے لیے بہترین ہے کیونکہ اہل افراد عمان کی سیر کرنے یا تعلیمی ایونٹس میں شرکت کے لیے براہ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،
ایسے افراد جو تعلیمی بریک کے دوران یا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختصر دوروں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ان کے لیے ای ویزا ایک آسان حل پیش کرتے ہیں۔
عمان کا ای ویزا پروگرام مسقط کی نئی حکمت عملی کے تحت 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ یہاں آسکیں جس میں طلبا بھی شامل ہیں۔
جو لوگ ای ویزا کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی اہلیت کی جانچ کر سکتے ہیں اور evisa.
rop.gov.om پر آن لائن درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
فائل فوٹولاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔
اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ کل تک عدالت میں دیں۔
دوسری جانب کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔