اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن سینٹر سے کلب روڈ کا استعمال کریں، روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلے رہے گے، بی 17، بی15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔

بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیئے نائنتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، بہارہ کہو سے ایف سکس اور بلیو ایریا جانے والی ٹریفک براستہ کنونشن سینٹر، ریڈیو پاکستان ناکہ نادرا استعمال کر سکتی ہے جبکہ بہارہ کہو جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، نادرا، میریٹ اور ایکسپرس چوک کا استعمال کرتے ہوئے کنونشن سینٹر روڈ اور زیرو پوائنٹ سے پارک روڈ جانے والی ٹریفک شکر پڑیاں روڈ استعمال کرسکتی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ روٹ کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔

شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس اسلام آباد کا استعمال والی ٹریفک کے دوران

پڑھیں:

اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث کھائی میں گر گئی، 8افراد جاں بحق



راولپنڈی:

موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔

جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2 سالہ بچی حرم خلیق، 45 سالہ سردار ندیم اور 38 سالہ منشا بیگم شامل ہیں۔

معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، امددادی کاروائیاں جاری ہیں۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
  • جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
  • اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کارروائیاں
  • اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث کھائی میں گر گئی، 8افراد جاں بحق
  • اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش، پولیس کی تفتیش جاری
  • محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج
  • کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کو مظفر گڑھ میں روک لیا گیا
  • بلوچستان میں طاقت کا استعمال بند، پولیس کو اختیارات دیئے جائے، ہدایت الرحمان
  • اسلام آباد: باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی تاحال لاپتا، 5ویں روز بھی تلاش جاری