مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ حق نواز جھنگوی کا مشن جاری رہے گا، صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے، یہ دہشتگردی نہیں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس کی قیام کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہیں، ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل کے زیراہتمام قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں عظیم الشان تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے اور مشائخ عظام، علما کرام نے خطاب کیا، ناموس صحابہ بل کے قانون بنوانے کے لیے عظیم الشان کانفرنس میں اسلام آباد کے رخ کرنے کا اعلان کیا گیا، مرکزی امیر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناموس صحابہ بل کے منظور ہونے سے ملک فرقہ واریت کا خاتمہ ہو جائے گا، بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے، ہماری جماعت کی عمر 40 سال ہونے والی ہے، جس دن 40 سال ہماری جماعت کو ہو گئے تو اس دن قانون ناموس صحابہ قانون بنوانے کے لیے اسلام آباد جانے کی آواز دوں گا، مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہم صحابہ کے غلام ہیں، تحفظ  ناموس رسالت، ناموس صحابہ اور پاکستان کے لیے آخر دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے ٹکرا جائیں گے، انہوں نے کہا جو ملک کو میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو ہم دیکھ لیں گے۔صحابہ کے دشمنوں سے ٹکرائے تھے، پاکستان کے دشمنوں سے بھی ٹکرا جائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کا مقابلہ کریں گے، اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا غازی اورنگزیب فاروقی نے ولولہ انگیز خطاب کیا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا، مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہاکہ حق نواز جھنگوی کا مشن جاری رہے گا، صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے، یہ دہشتگردی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس کی قیام کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہیں، ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں فرقہ واریت نہیں ہونے دوں گا، دہشت گردی نہیں ہونے دوں گا، جمعیت علمائے اسلام) س(کے مرکزی نائب امیر مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کہا ہے کہ امیر عزیمت کے عظمت صحابہ کا تحفظ متفقہ مسئلہ ہے، سرکاری زعما ناموس صحابہ کے میدان کو متنازعہ نہ بنائیں، صحابہ کے بارے میں حق ادا نہیں کرو گے تو کوئی سنی تمہیں معاف نہیں کرے گا، انہوں نے کہا اہل سنت زندہ ہے مضبوط ہے۔

جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ملک کی دفاع کو مضبوط بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں، ہم محب وطن لوگ ہیں اور محب وطن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ہم کسی بھی صورت میں ان کی حمایت نہیں کر سکتے، آج کے اس اتنے بڑے تاریخ ساز اجتماع پر سنی علما کونسل کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ اہل بیت اطہارکی عظمت کا دفاع ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالت عقیدہ ختم نبوت، ناموس صحابہ و اہل بیت پر ہر چیز قربان ہے، انہوں نے کہا عظمت صحابہ و اہل بیت اطہار کے تحفظ کے لیے قانون کو حرکت میں آنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس صحابہ بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے، اس پر عمل درآمد کرایا جائے اگر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم متحد ہو کر اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے، آزاد کشمیر حکومت کے وزیر مولانا عبداللہ شاہ مظہر نے کہا کہ کلمے کی بنیاد پر قائم مملکت الاسلامیہ پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے اسے ریاست مدینہ سے ملائیں گے، لا الہ الا اللہ کے پرچم تلے متحد ہو کر اللہ اور اس کے رسول، عظمت صحابہ کی ناموس کے تحفظ کے لئے منکرین اور گستاخوں کا مقابلہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کرتے رہیں گے پاکستان کے اسلام آباد کے مرکزی صحابہ کے کا تحفظ اہل سنت کریں گے کے لیے

پڑھیں:

آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارتی برادری کو آگاہ کردیا

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کشیدگی بڑھانے کی بھارتی کوششوں کے خلاف بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارتی برادری کو آگاہ کردیا
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
  • اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
  • انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
  • بہاولپور: چرواہوں نے نایاب نسل کے انڈین سرمئی بھیڑیے کو ہلاک کر دیا
  • کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات