سینیگال، سعودیہ، عمان سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینیگال سے انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 3 نوجوانوں سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سینیگال میں مختلف ذرائع سے پہنچے 3 پاکستانی نوجوانوں کی یورپ انسانی اسمگلنگ کی جانا تھی مگر مقامی اتھارٹیز نے انہیں حراست میں لے کر پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے واپس بھیج دیا، جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے بلیک لسٹ 5 اور سزائیں پوری ہونے والے 6 افراد سمیت 14 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں منشیات فروشی کا ایک ملزم بھی شامل ہے۔
سعودی عرب، عمان اور امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کراچی ایئرپورٹ پر 38 کو آف لوڈ کردیا گیا۔
امیگریشن ذرائع نے کہا کہ رومانیہ، عمان میں زائد المیاد قیام اور ویزا ختم ہونے سمیت مختلف الزامات پر 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام، غیرقانونی انٹری اور دیگر الزامات پر 7 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں زائد المعیاد قیام پر 1، قطر اور جنوبی افریقا میں پاسپورٹ گم ہونے پر 6 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو دیا گیا
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن پہنچیں گی
سٹی42: لیبیا میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق میتوں کو تیونس سے دوحہ کے راستے قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاوالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
میتیں لاہور ایئرپورٹ پر لائی جائیں گی جہاں سے انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مرحومین کی میتوں کی باعزت طریقے سے واپسی یقینی بنائی جا سکے۔