روجھان: انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
روجھان(نیوز ڈیسک) روجھان میں انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں تین اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار کا تعلق جام پور سے ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔