لوئر کرم میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 20 مطلوب اور مشتبہ ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لوئر کرم میں شدت پسندوں کےخلاف آپریشن جاری ہے، مزید 20 مطلوب اور مشتبہ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق آپریشن میں مزید 20 مطلوب اور مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، اب تک 57 مطلوب ملزمان سمیت 85 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
آرپی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 83 مشین گنز، کلاشنکوفیں، 12 بندوقیں اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے لوٹا گیا 4 ٹرک کاسامان بھی برآمد ہوا ہے جس میں ادویات و دیگر روز مرہ کی اشیاء شامل ہیں۔
آر پی او کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن لوئرکرم کے علاقوں اوچت، بگن، مندوری اور دیگر محلقہ علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
—فائل فوٹولاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔