اسلام آباد:

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنڈنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آابد پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنڈنگ کے حصول کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔

4 رکنی آئی ایم ایف تکنیکی وفد وفاق اور صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اس دوران گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ، اور رپورٹنگ پر بات چیت ہوگی۔

مذاکرات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے  میں بھی تجاویز فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں آج سے 28 فروری تک تکنیکی سطح کے مذاکرات وفاق اور صوبوں کے ساتھ ہوں گے۔ اس دوران کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گا۔ آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے لیے اقدامات ہی پر بات چیت ہوگی۔ پہلے روز کی اس بات چیت میں وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف تکنیکی وفد بات چیت کے لیے

پڑھیں:

ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کے ملزمان علاقہ تھانہ گولڑہ میں سنیچنگ کی واردات کرکے ترنول کی طرف بھاگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس

پولیس رات گئے تھانہ ترنول کے حدود میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی، اس دوران پولیس نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس جوان محفوظ رہے۔

گرفتار ملزمان میں زبیر شاہ اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ جب کہ ان ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 تیس بور پسٹل، ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں سنگین جرائم کے 14 مقدمات درج ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی بہادری پر شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول تھانہ گولڑہ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق

متعلقہ مضامین

  • پولیس اہلکار اور وکیل میں جھگڑا؛ اسلام آباد بار کا ہڑتال کا اعلان
  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کیلیے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
  • حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد سے ہوگا
  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا
  • ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد: کم از کم اجرت کی خلاف ورزی، دو بڑے مارٹس سیل، مالکان گرفتار
  • کشمیر مذاکرات سے حاصل نہیں ہوگا، آزادی کیلیے جدوجہد کرنی ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن
  • عمران خان کا چیف جسٹس ، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط