صبا آزاد ہریتک کے ساتھ اپنے تعلقات کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ صبا آزاد اور ہریتک روشن کو بی ٹاؤن کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم صبا کو اکثر سپر اسٹار کو ڈیٹ کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مگر اس مرتبہ صبا آزاد نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کا کرارا جواب دے دیا ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ صبا کا کہنا ہے کہ انہیں اب یہ آن لائن تبصرے پریشان نہیں کرتے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں صبا آزاد نے کہا، ’جیسے جیسے لوگوں کا عدم اطمینان بڑھتا ہے، اسی طرح آن لائن اس قسم کا رویہ بھی بڑھتا ہے۔ اگر آپ خوش مزاج انسان ہیں تو آپ جعلی اکاؤنٹس نہیں بنائیں گے اور لوگوں کو ٹرول نہیں کریں گے۔ میں کسی ایسے شخص کی کیوں پرواہ کروں گی، جن کا میں چہرہ نہیں جانتی وہ بے نام، اور اپنی زندگیوں سے مایوس ہیں‘۔
صبا آزاد نے مزید بتایا کہ آن لائن ٹرولنگ انہیں شروع میں پریشان کرتی تھی لیکن اب وہ خود پر اس کا اثر نہیں ہونے دیتیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’شروع میں ایسا تھا کہ ان باتوں کا مجھ پر اثر ہورہا ہے اور میں پریشان رہنے لگی تھی مگراب مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ایسے لوگ میرے بارے میں اب کیا کہتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: https://www.
express.pk/story/2748405/
یاد رہے کہ ہریتک روشن اور صبا آزاد نے 2022 میں اپنے رشتے کو باضابطہ طور پر میڈیا میں تسلیم کیا تھا جب وہ کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
اس سے قبل ہریتک روشن کی شادی سوزین خان سے ہوئی تھی۔ دونوں نے 2000 میں شادی کی لیکن 2014 میں الگ الگ ہو گئے۔ ہریتک سے سوزین کے دو بیٹے ہریان اور ہردان روشن بھی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار
برن :سوئس فیڈرل پارلیمنٹ کے قومی ایوان نمائندگان کے اسپیکر رینک اور فیڈرل کونسل کے صدر کرونی کی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤلہ جی نے 28 سے 31 جولائی تک سوئٹزرلینڈ کا سرکاری و خیر سگالی دورہ کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطابق دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے دوران چاؤلہ جی نے کہا کہ 75 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر “مساوات، جدت طرازی اور باہمی جیت” پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے اور مختلف سماجی نظاموں، ترقی کے مختلف مراحل اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔چاؤلہ جی نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد چین سوئٹزرلینڈ تعلقات کی طویل مدتی اور مستحکم ترقی کے لئے ایک اہم بنیاد ہے۔ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اعلی ٰ سطحی تبادلوں کا اچھا رجحان برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور حقیقی اور ہمہ جہت چین کو سمجھنے کے لیے مزید سوئس رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو چین کا دورہ کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ چین باہمی تعاون اور تبادلوں کو بڑھانے کے لئے سوئٹزرلینڈ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ سوئٹزرلینڈ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا یورپی ملک ہے ، اور جب سے یہ معاہدہ نافذ العمل ہوا ، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون تیزی سے فروغ پایا ہے۔ اس موقع پر سوئس قومی ایوان نمائندگان کےاسپیکر رینک نے کہا کہ اس سال سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور باہمی احترام، کشادگی اور خیر سگالی کی بنیاد پر سوئٹزرلینڈ اور چین کے تعلقات نے مسلسل ترقی کی ہے اور ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔ فیڈرل کونسل کے صدر کرونی نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور چین اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں اور کثیر الجہتی کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں۔ چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا سوئٹزرلینڈ کے لئے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔
Post Views: 6