غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی: قادر مگسی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہور ہیں، متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منواسکیں گے۔
قادر مگسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے مختلف ایشوز پر بات ہوئی، کانفرنس کی دعوت دی ہے، سیاسی صورتِ حال پر اپنا مو قف دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانی سے متعلق ہمارا مشترکہ مو قف ہے، پانی کے بین لاقوامی منصوبے کو ہم مانتے ہیں، بین الاقوامی اصول کے مطابق پانی سب کو دیا جائے۔
بنگلہ دیش: آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت 8 ہزار افراد گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔